counter easy hit

وزیر اعظم کے وسیم اکر م نے اپنے ہی کپتان کو 440 وولٹ کا جھٹکا دے ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک ) وسیم اکرم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے پلان کی کھل کر مخالف کر دی، پاکستان میں صرف آسٹریلیا والا ریجنل ٹیموں کا سسٹم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، آسٹریلیا کی آبادی 2 کروڑ جبکہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ترین دوست اور قومیکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے وزیراعظم کے پلان کی مخالفت کردی ہے۔وسیم اکرم کہتے ہیں آسٹریلیا والا ڈومیسٹک کرکٹ کا سسٹم پاکستان میں نافذ نہیں کیا جا سکتا۔آسٹریلیا کی آبادی صرف 2 کروڑ ہے،۔ جبکہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے۔ اس لیے یہاں ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد کم نہیں بلکہ زیادہ ہونی چاہیئے۔وسیم اکرم پی سی بی میں چل رہی سیاست پر بھی پھٹ پڑے ہیں۔ وسیم اکرم نے کوئٹہ میں پی سی بی کی گورننگ باڈی کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہاکہ آج پی سی بی کی میٹنگ میں جو کچھ ہوا، اس پر افسوس ہواہے،پوری دنیا ورلڈ کپ کے لیے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کررہی ہے اور یہاں دوسرا ہی تماشا لگا ہے ، ساری دنیا ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہے اور شائقین کرکٹ کو پتا ہے کہ ٹیم کا اعلان کب ہوگااور ہم یہاں کسی اور ہی بحث میں لگے ہوئے ہیں۔وسیم اکرم نے ورلڈ کپ کےلئے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر کھلاڑی کے لیے فٹنس ٹیسٹ کامیعار ایک جیسا ہونا چاہئے اور ایسا نہ ہو کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے بھی سکواڈ کا حصہ بن جائیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہو گئی تو کیا ہو گا، معلوم نہیں ایسا فیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے، پوری دنیا میں اس کا غلط تاثر جا رہا ہے،اب یہی دیکھنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اس معاملے پر کیا ردعمل آتا ہے۔وسیم خان کی بطور ایم ڈی پی سی بی تقرری کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وسیم خان نوجوان ہے اور ان میں ٹیلنٹ بھی موجود ہے، ہمیں ان کو ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔کرکٹ کمیٹی سے متعلق سوال پر وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا کرکٹ کمیٹی بھی ہے؟، مجھے تو نہیں پتا کہ کوئی کرکٹ کمیٹی بھی ہے،میں کرکٹ کمیٹی میں ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے کچھ معلوم نہیں ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website