وزیر اعظم نواز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس روانہ ہوگئے۔ وہ سوئٹزرلینڈ کے صدر اور اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل اینتونیو گٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
Prime Minister went to Davis to attend World Economic Forum
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین پروفیسر کلاز کی دعوت پر فورم میں شرکت کررہے ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور پاکستان میں سرمایہ کاری و معاشی ترقی پر گول میز کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف ساٹھ تجارتی رہنماؤں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں خطاب کریں گے۔وہ اس موقع پر مختلف رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔