وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر آج ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی پہنچیں گے، وزیراعظم کچھی کینال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد سوئی میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر آج گیارہ بجے سوئی پہنچیں گے،جہاں وہ کچھی کینال کا افتتاح کریں گےاور ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر ر ہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے بعد وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم کی ضلع ڈیرہ بگٹی میں آمد کے موقع پر ضلع بھر میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔