counter easy hit

میں تمہیں 3 ماہ کا وقت دیتا ہوں اسکے بعد ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کن وزراء کو نئے ٹاسک کے ساتھ وارننگ جاری کر دی ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی‘ سی ڈی اے کی تنظیم نو ‘ باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والوں کیے لیے 2 دن کی فیس معافی‘ویزاپالیسی میں نرمی ‘ پاسپورٹ کی شرط ایک سال کے لیے ختم کرنے کی منظوری دی ہے‘ سیاحوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کے لیے موجودہ پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی‘

کابینہ نے میجر جنرل محمد عامر حمید کو ڈی جی رینجرز پنجاب ‘سید علی جاوید ہمدانی کو چیف ایگزیکٹیو آفیسرنیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی تعینات کرنے کی منظوری دی۔ وزیر اعظم نے وزراء کو بعض تر جیحات اور اہداف بتائے اور اگلے تین ماہ کیلئے روڈ میپ دیا۔ وزیر اعظم خود ان کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں گے۔ کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم نے وفاقی بیورو کریسی (سیکریٹریز)کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اسلام آباد میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کر ایا جا ئے گا۔ وزیراعظم نے کابینہ کو باور کرایا کہ ہم اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ یہ پاکستان کا ایجنڈا ہے‘اس گلے سڑے نظام سے چھٹکارا کیلئے ہمیں آگے بڑھنا ہے ‘معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور یہ برقرار رہیں گے، اس کے راستے میں سیاسی مخالفین کی رکاوٹیں خیبرپختونخوا کی طرح مفید نہیں رہیں گی جہاں پہلا سال مشکل رہا لیکن اصلاحات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو وہاں عوام نے دوبارہ اقتدار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں اس میں اسٹیٹس کو سے مستفید ہونے والے لوگ رکاوٹ بنے ہیں ‘ کابینہ کا امتحان ہے کہ کیسے چیلنجز سے نمٹا جائے‘ ہم نے چیلنجز کو مواقع میں بدلنا ہے۔کابینہ کو وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ مالیاتی خسارے میں گذشتہ سال کے مقابلہ نصف کمی آئی ہے‘ انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ دھرنا اسٹاک مارکیٹ کو فروغ دینے کا باعث ہے، لوگوں نے ان کی آواز پر کان نہیں دھرے۔

Prime Minister,Imrna Khan, given, three, months, time, to, every, minister, to, complete, the, certain, task

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website