وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے الوداعی ملاقات کی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بھی جنرل راشد محمود کی بصیرت سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے،انہوںنے جنرل راشد محمود کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راشد محمود نے بہت سے ٹاسک کامیابی سے حاصل کیے ، انہوں نے دوست ممالک کی عسکری قیادت سے قریبی روابط کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
جنرل راشد محمود کی پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے جنرل راشد کی بصیرت سے فائدہ اٹھایا،ہمیں ان پر فخرہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے قوم کی بہت خدمت کی ،ہمارے دل اور دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے رہیں گے۔