گلگت بلتستان کےلیےوفاقی حکومت کے اصلاحاتی پیکیج گلگت بلتستان آرڈر2018 کے نفاذ کے خلاف جی بی میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم شاہدخاقان کی آمداورجی بی اسمبلی سےخطاب کے دوران اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے۔
گلگت بلتستان آرڈر2018کےخلاف گلگت بلتستان میں ہڑتال کی جارہی ہے، گلگت اور اسکردوسمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالیں گئیں۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مختصر دورے پر گلگت آمد اور قانون سازاسبملی اورجی بی کونسل کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کےدوران متحدہ اپوزیشن کےارکان نعرہ بازی کرتےہوئےایوان سےواک آؤٹ کیا اور شہرمیں جاری احتجاجی ریلی میں شامل ہوگئے۔
ریلی میں متحدہ اپوزیشن کےعلاوہ عوامی ایکشن کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجران کے قائدین اور کارکنوں سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔