اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پی ٹی وی سے فوٹیج ڈیلیٹ کی جاتی یا رکوائی جاتی تو بیان دیتی، وزیراعظم کی میڈیا ٹاک تھی، نیوز کانفرنس نہیں، ذرائع کی خبروں کی روایت چل پڑی ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی براہ راست تقریر نشر نہ ہونے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا پی ایم ہاؤس بلائے گئے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات تھی، وہ پریس کانفرنس نہیں، براہ راست نشریات ہونی تھی نہ کیمرہ کی اجازت تھی۔ انہوں نے کہا مجھ سے پوچھ لیتے تو بتا دیتی، 3 روز خبر چلتی رہی، میں نے بھی کہا چلتی ہے تو چلنے دیں۔