اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ اب ان کے استعفے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ الزام ثابت ہونے پر اعظم سواتی خود مستعفیٰ ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق کہ اعظم سواتی کسی بھی وقت مستعفیٰ ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ بھی وزیراعظم عمران خان کابینہ میں تبدیلی کا عندیہ دے چکے ہیں،انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ناقص کارگردگی دکھانے والے وزراء کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔جب کہ اعظم سواتی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے کیس میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔اعظم سواتی کے معاملے پرجے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی۔کسی کو بچانےکیلیے کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔ کسی کوتحفظ دینے کے لیے کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔بابراعوان نےخود اپنے عہدے سےاستعفا دیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر اعظم سواتی پر الزامات ثابت ہو گئے تو وہ خود استعفیٰ دے دیں گے۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ آپ اس کیس کی شفافیت پر کیسے شک کر سکتے ہیں ، آپ خود دیکھ لیں کی اعظم سواتی کے خلاف جتنی بھی تحقیقات ہوئی ہیں وی میرے ماتحت ہوئی اور اگر میں چاہتا تو کیا میں اس میں مداخلت نہین کر سکتا تھا ، میں بالکل مداخلت کر سکتا تھا مگر میں نے ایسا نہیں کیا ۔انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام معاملات شفاف انداز میں چلیں اور جو قصور وار ہے اسکو سزا بھی ملے۔