میاں محمد نواز شریف نے اپنے چھ روزہ دورے میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے دوران دو طردہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا
Prime Minister’s visit to China and Hong Kong will return today
اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف چھ روزہ دورہ چین اور ہانگ کانگ کے بعد آج وطن واپس آئیں گے ۔ وزیر اعظم رات دس بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورہ چین میں وزیر اعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں شرکت کی ۔ ان کی بعض عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں سازگار سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا ۔ دورہ ہانگ کانگ میں بھی انہوں نے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں ۔ چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ کیری لیم سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔