counter easy hit

وزیراعظم کی لندن آمد، آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے جہاں وزیراعظم آج پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر  2بجےنوازشریف سےملاقات کریں گے

Prime Minister's visit to London, will meet Nawaz Nawaz todayشاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد یہاں پہنچے ہیں ۔ وہ لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف آج لندن روانہ ہو رہے ہیں جہاں نواز شریف کی زیر قیادت اہم مشاورتی اجلاس ہوگا۔اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں ایک مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرتے ہوئے اہم فیصلے ہوں گے۔اجلاس میں پارٹی کے آئندہ صدر اور دیگر تنظیمی امور کا بھی فیصلہ کیا جائے گا،احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔