اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والے پاکستانی سیاست دانوں میں تو سرفہرست تھے ہی لیکن اب دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز جو 4 ماہ قبل 9.6 ملین تھے بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچ گئے جس کے بعد عمران خان ٹوئٹر پر دنیا بھر کے مقبول ترین لیڈرز اور سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جن کے فالوورز 6 کروڑ 22 لاکھ ہیں، دوسرے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے فالوورز 4 کروڑ 88 لاکھ ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر پوپ فرانسس کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ اور چوتھے نمبر پر ترک صدر طیب اردوان ایک کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ ہیں۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر سابق بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج ایک کروڑ 30 لاکھ فالوورز کے ساتھ ہیں، انڈونیشین صدر جوکو ویدودو ایک کروڑ 18 لاکھ فالوورز کے ساتھ چھٹے جب کہ اردن کی ملکہ رانیہ ایک کروڑ 5 لاکھ فالوورز کے ساتھ ساتویں اور اب وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد کو مات دے کر آٹھویں نمبر پر ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد کے فالوورز کی تعداد 97 لاکھ ہے۔ عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والے پاکستانی سیاست دانوں میں تو سرفہرست تھے ہی لیکن اب دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز جو 4 ماہ قبل9.6 ملین تھے بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچ گئے۔