پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا، عدالت میں پیش ہونے تک شہزادے کا خط صرف کا غذ کا ٹکڑا ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے یہ نئی باتیں بناتے جارہے ہیں،اگر قطری شہزادہ آگیا تو10سوالوں میں ہی اس کی ٹانگیں کانپنے لگ جائیں گی۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ سے پی ٹی آئی کی قیادت نے رابطہ نہیں کیا،اگرمشورہ مانگیں گے تو ضرور دوں گا۔