اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران وز یراعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے جوابی دستا ویزات کے ساتھ قطر کے شہزادے حمد بن جا سم جس کی پیدائش 1984 کوہئی اس کے خط کی کاپی بھی جمع کرادی جس میں انہوں نے کہاکہ میرے والد کے شریف خاندان کے ساتھ کاروباری تعلقات تھے ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر مریم ،حسن اور حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ نے جوابی دستا ویزات کے ساتھ قطر کے شہزادے حمد بن جاسم بن جبر الثانی کا خط بھی جمع کرا دیا ۔خط میں حمد بن جا سم بن جبر الثانی نے کہا کہ میر ے والد کے شریف خاندان کے ساتھ کاروباری تعلقات تھے ،میاں شریف نے قطر کے الثانی گروپ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ 1980میں میا ں شریف نے الثانی خاندان کے ریئل اسٹیٹ کاروبار میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی تھی ۔حمد بن جاسم نے کہا کہ شریف خاندان کے ساتھ ذاتی تعلقات بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میا شریف کی طرف سے ایک کروڑ بیس لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جو دبئی میں فیکٹری بیچ کر حاصل کیے گئے تھے: ۔