برطانوی شہزادے ولیم نے شاہی فضائیہ کی ملازمت چھوڑنے اور شاہی خاندان کے رکن کے طور پر اپنے فرائض پر پوری توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بعض مبصرین ان کے اس فیصلے کو بادشاہت کا منصب سنبھالنے کی طرف ایک قدم قرار دے رہے ہیں ، شہزادہ ولیم اس وقت ایئر ایمبولینس پائلٹ کے طور پر کام کررہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق وہ جاب چھوڑنے اور فیملی کے ساتھ لندن منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس موسم گرما میں جاب چھوڑ دیں گے اور کینسنگٹن پیلس کو اپنی مستقل قیام گاہ بنائیں گے ۔اس سے پہلے بعض نقادوں نے انہیں کام سے بھاگنے والا شخص قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی ذمے داریاں سنجیدگی سے ادا کرنی چاہئیں۔