برطانیہ کی شہزادی کیٹ میڈلٹن لاکھوں خواتین کیلئے ٹرینڈ سیٹر کی حیثیت کی حامل ہیں، جدید فیشن پر عبور رکھنے والی کیٹ جسمانی طور پر بھی سپر فٹ ہیں، جس کا ثبوت انھوں نے اپنے حالیہ دورہ بھوٹان میں دیا۔
تھمپو: (یس اُردو) برطانیہ کا شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن آج کل بھوٹان میں موجود ہیں۔ شاہی جوڑے نے بھوٹان کی پہاڑی چوٹی پر قائم شیروں کے ریسکیو سنٹر کا دورہ کیا۔ 1 ہزار فٹ کی چڑھائی کے دوران شہزادہ ولیم تو پسینے سے شرابور اور تھکے نظر آئے لیکن ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے مشکل چڑھائی بنا رکے، بنا تھکے چند گھنٹوں میں ہی چڑھ لی۔18 سال قبل شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس نے بھی یہی پہاڑی چڑھنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ یہ سفر مکمل نہیں کر سکے تھے۔