لندن; برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن پہلی بار پونے دو سو برس پرانی شاہی ریل گاڑی پر سفر کریں گی، ان کی دادی ساس ملکہ ایلزبتھ دوم نے انہیں اپنے ساتھ سفر کرنے کی دعوت دی ہے، تمام رات سفر کے بعد وہ چیشائر پہنچیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گی۔
برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ کو ان کی دادی ساس ملکہ ایلزبتھ دوم نے اپنے ساتھ چیشائر جانے کی دعوت دے دی، وہ شاہی ریل گاڑی میں سفر کریں گی، ٹرین کل رات لندن سے چلی اور ایک سو پچانوے میل کا فاصلہ طے کر کے آج صبح چیشائر پہنچی۔
اس آرام دہ ریل گاڑی کی نو بوگیاں ہیں جنہیں مسافروں کی تعداد کے مطابق کم یا زیادہ کیا جاتا ہے، ملکہ کی بوگی 75 فٹ طویل ہے، خصوصی شاک ابزاربر لگے ہیں جس سے چلتے ہوئے اندر جھٹکا محسوس نہیں ہوتا۔ ان کے بیڈ روم کی سجاوٹ میں شاہانہ جھلک ہے جبکہ باقی ٹرین کی سجاوٹ سادگی سے کی گئی ہے۔
ٹرین میں ڈرائنگ روم، ڈائننگ روم، ملکہ کا آفس بھی ہے۔ یہ ٹرین ملکہ وکٹوریہ کے دور حکومت میں تیار کی گئی تھی، انہوں نے 13 جون اٹھارہ سو بیالیس کو اس پر پہلا سفر کیا تھا۔