لاہور: ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کی خراب فارم اور مسلسل ناکامی کے بعد انہیں قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وہ آئندہ مہم جوئی کے دوران پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو تجویز دی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں عامر یامین اور محمد نواز کو مواقع دیں تاکہ ان میں موجود صلاحیت کا اندازہ ہو سکے۔ حالیہ عرصے میں واجبی سی کارکردگی کے مالک احمد شہزاد کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ریلیز کردیا ہے اور ان کے پاس اس وقت کوئی فرنچائز نہیں ہے۔ تاہم وہ پر امید ہیں کہ 12 نومبر کو ڈرافٹ میں کوئی فرنچائزان کی خدمات حاصل کر لے گی۔