اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی، کالم نگار اور عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی پہلی شخصیت نہیں جو اس وقت شکنجے میں ہیں، حکومت نے بسنت منانے کا اعلان اس لیے کیا ہے تا کہ لوگوں کی نظر حکومت کی کارکردگی سے ہٹ کرموج مستی کی طرف چلی جائے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلی شخصیت نہیں جو اس وقت شکنجے میں ہیں، نواز شریف سے قبل شیخ مجیب الرحمان بھی شکنجے میں آچکے ہیں، مجیب الرحمان پر تلہ گنگ سازش کیس بنایا گیا لیکن جس وقت پاکستان دو لخت ہوا تو اس وقت کوئی ایک بھی بندہ ایسا موجود نہیں تھا جو پاکستان ٹوٹنے کا ذمہ دار مجیب الرحمان کو ٹھہرا رہا ہو۔حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف یاپھر آصف زردرای جیل میں گئے تو پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا، حکومت نے بسنت منانے کا اعلان اس لیے کیا ہے تا کہ لوگوں کی نظر حکومت کی کارکردگی سے ہٹ کر موج مستی کی طرف چلی جائے، حکومت کا اعمال دفتر اس وقت کالی دکھائی دے رہا ہے۔