ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)گھروں میں کام کے بہانے چوری کرنے والی خواتین کا گروہ جیل سے رہاہونے کے بعددوبارہ سر گرم عمل ،گزشتہ روز تین رکنی گروہ نے اکرم کے گھر سے درازیں توڑ کر پچاس ہزار نقدی اور 4 تولے زیورات چوری کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق مدینہ کا لونی گلی نمبر 1میں چند روز قبل تین خواتین نے محمد اکرم کی بیوی کو کہا کہ ہمیں کام چاہیے جس پر اس نے انہیں کام پر آنے کا کہہ دیا ۔ گزشتہ روز آٹھ بجے تینوں خواتین ان کے گھر میں صفائی وغیرہ کا کام کرنے کے دوران ڈریسنگ ٹیبل کے تالے توڑ کر پچال ہزار نقدی اور چار تولے طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئیں گھر والوں نے علم ہونے پر شور مچایا تو (جھارا) رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ میں نے ان تین خواتین کو بستی میاں میر پر اتارا ہے یاد رہے کہ پندرہ روز قبل بستی میاں میر کی خواتین حنیفا ں اور ناہید اختر دختران بشیر احمد قوم موچی عابد موبائل والے کے گھر سے نقدی وزیورات چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں جن کو پولیس نے جیل بھجوا دیا تھا۔ بستی میاں میر کے محمد آ صف نے بتایا کہ وہ خواتین رہا ہو چکی ہیں جبکہ اس بستی و قرب و جوار کی جھگیوں میں رہنے والی (اوڈ )خواتین لوگوں کے گھروں میں کام کاج کے بہانے جا کر چوری کی واداتیں کر تی ہیں