سرگودھا: ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں شدید ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا ہے ،جس میں قیدیوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک گھنٹے سے یرغمال بنا کر رکھا، پولیس کا کہنا ہے کہ جیل کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ جیل میں قیدیوں کے میں قیدیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھی قیدیوں کے چنگل سے چھڑانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ قیدیوں نے گزشتہ ایک گھنٹے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کو یرغمال بنا رکھا گیا تاہم انہیں چھڑانے کیلئے جیل انتظامیہ کے قیدیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جبکہ اس آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے ۔ جیل کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور سیکیورٹی نہایت سخت کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن کی عدالت کے احاطے میں ایک مقدمے کے وکلاء، مدعی اور ملزم کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ جھگڑے کے دوران فریقین کی جانب سے تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔ عدالت میں ٹی ایم اے کامونکی کے اہلکار غلام سرور کے خلاف کرپشن کیس کی پیشی تھی جس کے دوران ملزم اور مدعی میں تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا۔ ملزم کے وکیل اور بیٹے بھی اس لڑائی میں کود پڑے جس میں ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسے برسائے گئے اور کپڑے پھاڑ دیے گئے۔