فیس بک پر سب کو اپنی پرائیویسی میں مداخلت کا خطرہ رہتا ہے لیکن اب خود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی پرائیویسی کو لاحق خطرات کا اظہار کر دیا ہے۔
Privacy concerns to Facebook founder Mark Zuckerberg
مارک زکربرگ نے امریکی ریاست ہوائی میں سات سو ایکڑ کی ایک جائیداد خریدی ہوئی ہے لیکن ان کی جائیداد کے آس پاس تھوڑی بہت زمینیں مقامی آبادی کی بھی ہیں۔زکربرگ نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقامی افراد کی موجودگی میں ان کی پرائیویسی کو خطرہ ہے، اس لیے وہ مقامی افراد اپنی اپنی زمینیں انھیں یعنی مارک زکربرگ کو بیچ دیں۔مارک زکربرگ نے ہوائی میں سات سو ایکڑ اراضی دس کروڑ ڈالر یعنی دس ارب پاکستانی روپے میں خریدی ہے، اس اراضی کے اردگرد رہنے والے افراد ان کی جائیداد سے گزرتے ہیں جس سے زکربرگ کے خیال میں ان کی پرائیویسی متاثر ہوتی ہے۔