کراچی…… کسٹم اینڈ ٹیکسیشن عدالت کے حکم پرکسٹم حکام نے کراچی میں نجی کمپنی کے2 گوداموں پر چھاپا مارا ہے۔کارروائی میں ایساف، نیٹو کے 458 خالی اور بھرے ہوئے کنٹینرز برآمد کیے گئے ہیں۔کسٹم حکام کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پربھینس کالونی اور ماڑی پور میں واقع گودام پر چھاپے مارے گئے ۔کنٹینرز سے جنریٹرز، ہیلی کاپٹرز کے پرزے اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔