لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پنجاب ٹیچرزیونین ضلع گجرات کی اپیل پرحکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام،PECکے غیردانشمندانہ اورطلباء دشمن امتحانی نظام،اساتذہ کش پالیسیوں کیخلاف 22جنوری بروزجمعۃ المبارک دن 1بجے گجرات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورکچہری چوک گجرات میں جلسہ عام منعقدہوگا،جس سے مرکزی قائدین اور صوبائی سدرپی ٹی یو ضلع گجرات محمدمنیرچغتائی،چیئرمین چوہدری شہزاداحمدکائرہ،سینئرنائب صدرحاجی محمداقبال قریشی،صدرمتحدہ محاذاساتذہ چوہدری طاہراسلام،انجمن اساتذہ پاکستان ضلع گجرات کے صدرعلامہ ساجدمحمودقادری اوردیگراساتذہ راہنماء خطاب کرینگے،اساتذہ یونین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ٹیچرزکیخلاف سزاؤں سمیت پی ای ایف کو دئے گئے پانچ ہزارسے زائدسکولوں کو واپس لینے کا اعلان کرے،وگزرنہ ٹیچرزبرادری پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیراہتمام ہونے والے پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات کے بائیکاٹ سے بھی گریزنہیں کرینگے۔