کھاریاں(نیئر صدیقی سے) واپڈا کی ممکنہ نجکاری کیخلاف کھاریاں سب ڈویژن 1 اور سب ڈویژن نمبر2 کی قلم چھوڑ ہڑتال ۔ دفاتر کی تالہ بندی کر دی گئی، ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ہڑتال کی کال آل واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے دی تھی ۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے چوہدری شبیر حسین اور اور چوہدری ظہیر اختر نیکہا کہ حکومت واپڈا نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے ۔ ورنہ سخت احتجاج کیا جائیگا اور پورے ملک کی بجلی بند کر دینگے