counter easy hit

پریانکا اور دپیکا ہالی ووڈ میں فلاپ

نیویارک: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اورپریانکاچوپڑا دونوں ہی نے ہالی ووڈ میں انٹری دی اور فلموں میں کام کیا جب کہ کامیابی بھی حاصل کی لیکن کچھ عرصے بعد ہی دونوں اداکاراؤں کو وہ توجہ نہ ملی جو انہیں اپنے ہالی ووڈ کرئیرمیں آغاز میں ملی تھی۔

Priyanka and Deepika flop in Hollywood

Priyanka and Deepika flop in Hollywood

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں اداکارہ پریانکا اوردپیکا نے شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام کمایا جب کہ اپنی اپنی ہالی ووڈ میں پہلی کامیاب فلموں کے بعد انہیں دیگر فلموں میں بھی کاسٹ کیا گیا جب کہ دونوں اداکاراؤں کو ٹین چوائس ایوارڈزکے لیے نامزد کیا گیا۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ان کی فلم ’بے واچ‘ کے لیے نامزد کیا تھا جب کہ دپیکا پڈوکون کوفلم ’ٹرپل ایکس آف دی زینڈرکیج‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم دونوں ہی اداکارٹین ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں جب کہ ان کے برعکس پریانکا کی جگہ اداکار لیوک اوینس جب کہ دپیکا کی جگہ اداکاری گال گیدوت لے اڑیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا اورپریانکا چوپڑا دونوں ہی بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں ہیں اور ان کو ہر ہدایت کار اور پروڈیوسر اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے کی خواہش رکھتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website