ممبئی: بھارت سمیت پوری دنیا میں گردش کرنے والی افواہوں کا ڈراپ سین، پریانکا چوپڑا کے بھائی کی شادی ملتوی کیوں کی گئی، اندر کی کہانی سامنے آ گئی، بھارتی میڈیا نے کچھ دن قبل ایک گرما گرم خبر دی تھی جو چند لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
اس خبر کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھائی کی شادی عین موقع پر منسوخ کردی گئی تھی تاہم اس کی وجہ نہیں بیان کی گئی لیکن اب ان کی والدہ نے میدان میں آکر شادی نہ ہونے کی اصل وجہ خود ہی بیان کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی دراصل اشیتا کمار کے ساتھ ہونے جارہی تھی جو کہ آخری لمحات میں منسوخ کردی گئی جس کی حال ہی میں دولہے کی والدہ کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی دونوں خاندانوں نے باہمی اتفاق سے منسوخ کی ہے اور اب انہوں نے اصل وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا سدھارتھ ابھی دراصل ذہنی طور پر شادی کیلئے تیار نہیں تھا اور مزید کچھ وقت چاہتا تھا جس کے باعث دونوں فیملیز نے مشترکہ طور پر شادی کو آگے کرنے کا فیصلہ کیا یاد رہے کہ سدھارتھ اور اشیتا کا رشتہ 27فروری کو طے پایا تھا۔