ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر اسٹار اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے معروف امریکی ٹی وی چینل سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ اس چینل کے ایک پروگرام میں کام کریں گی اور اس کے عوض انہیں 25 کروڑ روپے کے مساوی رقم ملے گی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پریانکا چوپڑا امریکا کے معروف ٹی وی چینل اے بی سی کے ایک پروگرام میں کام کریں گی، اس سلسلے میں انہیں 3 ماہ تک بھارت میں اپنی تمام فلمی اور غیر فلمی سرگرمیاں ترک کرکے امریکی شہر لاس اینجلس میں رہنا ہوگا جہاں اس پروگرام کی شوٹنگ ہوگی۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے پر انہیں ناصرف 25 کروڑ روپے کے برابر معاوضہ ادا کیا جائے گا بلکہ ٹی وی چینل نے لاس اینجلس میں ان کے لئے ایک خصوصی گھر میں تیار کیا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ دنیا کے مشہور ترین امریکی ٹی وی چینل میں کریں گی۔