پریانکا چوپڑا نے تیسری ہالی ووڈ فلم سائن کر لی ہے۔ فلم میں وہ ایک یوگا سفیر کے روپ میں نظر آئیں گی۔
ممبئی: پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں شاندار کیریئر بنانے کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی تیزی سے قدم جما رہی ہیں۔ انہوں نے امریکا میں اپنے ٹی وی شو “کوانٹیکو” سے آغاز کیا، جس کے بعد اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم “بے واچ” سائن کی، اس فلم کے بعد پریانکا کو “اے کڈ لائک جیک” کی آفر ہوئی جو رواں سال ریلیز ہو گی۔ پریانکا چوپڑا نے اب اپنی تیسری ہالی ووڈ فلم سائن کر لی ہے۔ فلم میں وہ ایک یوگا سفیر کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم کا نام “ازنٹ اٹ رومانٹک؟” رکھا گیا ہے۔ فلم کی کہانی رومانوی اور کامیڈی پر مبنی ہے اور فلم 2019 میں 14 فروری یعنی ویلنٹائنز ڈے پر ریلیز ہو گی۔