counter easy hit

بحران سے نکلنے کیلیے سرمایہ کاری ملکر فلمیں پروڈیوس کریں، ثناء

لاہور: اداکارہ وماڈل ثناء نے کہا کہ پاکستان کے وہ پروڈیوسرز جنہوں نے الگ الگ فلمیں پروڈیوس کرنے کے بجائے مل کرایک ایسی فلم بنانے کی ٹھانی جس کا مقصد صرف اورصرف پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی ہے اوراس کے علاوہ فلم میکنگ کے شعبے سے دورچلے جانے والوں کو واپس لانا تھا۔ 

Produce movies with investment to get out of the crisis, Sana

Produce movies with investment to get out of the crisis, Sana

’’ ثناء نے کہا ہے کہ اچھا ٹیم ورک جس کام میں ہوتا ہے اس کے نتائج ہمیشہ ہی بہترہوتے ہیں اورجہاں ٹیم میں بہترین کام کرنے والے بہت سے ہوں لیکن ان میں ہم آہنگی نہ ہوتواس کا نتیجہ ہمیشہ برا نکلتا ہے۔ اسی لیے توکہا جاتا ہے کہ اتفاق میں برکت ہے اورمل جل کرکام کرتے ہوئے ہرکوئی اس پروجیکٹ کی بہتری کے لیے اپنی رائے دیتا ہے نہ کہ اپنی کامیابی کے لیے کوشاں ہو۔ اگراسی طرح الگ الگ فلمیں پروڈیوس کرنے کے بجائے دو سے تین پروڈیوسرمل کر ایک اچھی فلم پروڈیوس کریں تواس کے نتائج مثبت ہوں گے۔

ثنانے کہا کہ گزشتہ برس اسی بات کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے اپنی تمام عمروقف کردینے والے تین پروڈیوسروں میاں امجدفرزند، زوالفقارعلی مانا اورچوہدری اعجازکامران نے الگ الگ فلمیں پروڈیوس کرنے کے بجائے مل کرایک ایسی فلم بنانے کی ٹھانی جس کا مقصد صرف اورصرف پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی ہے اوراس کے علاوہ فلم میکنگ کے شعبے سے دورچلے جانے والوں کو واپس لانا تھا۔ اس سلسلے میں ان تینوں معروف فلم میکرز نے ’ پروڈیوسرز الائنس ‘ کا نام متعارف کروا دیا ہے جس کے بینرتلے فلم ’’ بلائنڈ لو‘‘ بنائی گئی۔ اس فلم کی ڈائریکشن فیصل بخاری نے دیں اوراس کی کاسٹ میں اداکارہ نمرہ خان، یاسرشاہ، عامر قریشی، عمران بخاری، خالد بٹ، فریاد جلال اور ماتیرا شامل تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ ایک بہت ہی اچھا اقدام تھا اوراس کو اگر معمول کے ساتھ آگے بڑھایا جاتا توکم سرمایہ سے فلمیں پروڈیوس کرنے کے خواہش مند فلم میکرز اس طریقہ سے اگر مشترکہ سرمایہ کاری کرکے انٹرنیشنل معیارکی فلمیں بنائیں تویہ پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک میں بسنے والوں کوبھی محظوظ کریں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ثنا نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز کوفارمولا فلمیں بنانے کے بجائے ایسی فلمیں بنانا ہونگی، جوعوام کوتفریح کا بہترین مواقع فراہم کرے۔ اگرایسا نہ کیا گیا تو پھر شائقین کوسینما گھروں میں لانا ممکن نہیں ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website