پٹنہ : تعلیمی خدمات کے اعتراف اور طلبہ کے مستقل کو روشن وتابناک بنانے کے اعتراف میں گذشتہ دنوں پروفیسر اعجاز علی ارشد صاحب سمیت دس افراد کو خصوصی ایوارڈ سے پٹنہ یونیورسیٹی کی جانب سرفراز کیا گیا ،تقریب میں پٹنہ یونیورسٹی پٹنہ کے وائس چانسلروائی سیمادری،پروفیسر جے ایس راجپوت ، اور پٹنہ یونیورسٹی کے معزز پروفیسرز اور اسٹاف موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وی سی سامہدار نے کہاکہ ملک کے اصل معمار معلمین ہیں،سماج ومعاشرہ کی تعمیرو ترقی کا سہرا اساتذہ اور معلمین کو جاتاہے جو جہالت اور تاریکی کو ختم کرکے علم کی شمع روشن کرتے ہیں ،طلبہ کا مستقبل روشن اور تابناک بناتے ہیں ،ایوارڈ کا یہ سلسلہ ان اساتذہ کرام کی ادنی سی حوصلہ افزائی ہے ان کی خدمات کا صلہ نہیں کہ سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی ارشد کی تعلیمی خدمات کا بھی خصوصی تذکرہ اور ان کی تدریسی اور انتظامی مہارت کا بخوبی اعتراف کیا۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی ارشد کا شمار ملک کے معروف ادیب ،مقبول استاذ اور انتظامی امور کے ماہرین میں ہوتاہے ۔
اعجاز علی ارشد صاحب گذشتہ چار دہائی سے تعلیم وتدریس سے وابستہ ہیں،ان دنوں مولانا مظہر الحق عربی وفارسی یونیورسیٹی میں بطور وائس چانسلر خدمات انجام دے رہے ہیں ،اس کے علاوہ اسٹبلیشمینٹ کمیٹی برائے پرائیوٹ یونیورسٹیزحکومت بہار ،اسٹی ٹیوٹ کمیٹی برائے لیکچر بحالی حکومت بہار اور مختلف مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیز کی سلیکشن کمیٹی میں ممبر ہیں،اس سے قبل آپ پٹنہ یونیورسیٹی میں شعبہ اردو کے سربراہ رہ چکے ہیں،پٹنہ یونیورسیٹی میں اسٹوڈینٹ ویلیئر کے سابق ڈین بھی رہے ہیں،تدریس کے علاوہ ادب کے بھی بہت سے شعبہ آپ سے وابستہ ہیں جیسے قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے ادب پینل کے چیرمین ہیں اور کونسل کے مستقل ممبر ہیں،ماضی میں بہارارداکیڈمی کے وائس چیرمین رہ چکے ہیں۔اردو زبان و ادب کے مختلف اصناف پر اٹھارہ کتابیں ، ایک انگریزی اوردو ہندی میں تحریر فرماچکے ہیں، سیکڑوں تحقیقی و تنقیدی مضامین کے ساتھ ساتھ اردو کے اہم ادبی اور میعاری رسالے کے اعلیٰ عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
پٹنہ یونیورسیٹی سے شائع ہونے والے جرنل کے بانی ایڈیٹر کی حیثیت سے آپ کو جاناجاتاہے ،آپ کے زیر نگرانی پی ایچ ڈی کرنے والے تقریبا بیس سے زائد اسکالر زایوارڈ سے نوازے جاچکے ہیں اور ایک بڑی تعداد آپ سے استفادہ کررہی ہے ،آپ خود بھی مختلف ایوارڈوں سے نوازے جاچکے ہیں،جن میں راج بھاشا ایوارڈساہتیہ سادھنا ایوارڈ،دہلی یونیورسیٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ،بہار ارد و اکیڈمی ایوارڈ اور بنگال اردو اکیڈمی ایوارڈ قابل ذکر ہیں۔
پروفیسر اعجاز علی ارشد تعلمی اور ادبی مہارت کے ساتھ انتظامی امور میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں،ان کے وی سی بننے کے بعد مولانا مظہر الحق عربی وفارسی یونیورسیٹی مسلسل ترقی کی جانب رواں دواں ہے اور وہاں تعلیمی اصلاحات قابل ذکر ہے ،ادب میں ناقد،مزاحیہ نگار ،اور شاعر کی حیثیت سے غیر معمولی شہرت حاصل ہے۔