کراچی (جیوڈیسک) تعلیمی و تحقیقی حلقوں نے پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے، مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹیاں،ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔
سب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ڈاکٹر وحید الرحمان انتہائی شفیق انسان اور بے حد مہربان استاد تھے، علم کی شمع کو ہر آن جلائے رکھنا اُن کا مشن تھا۔
وہ عموما اس بات پر زور دیتے نظر آتے کہ اس ملک کی سب سے بڑی ضرورت بنیادی اور اعلیٰ تعلیم کا فروغ ہے اور اس حوالے سے ان کی عملی جدوجہد سے سب واقف ہیں، نہیں جانتے تو وہ قاتل، جنہوں نے تدریس کے اس آسمان کو مٹی میں ملا دیا۔