وزارت داخلہ نے ممنوعہ بورکےخودکارہتھیاروں کےتمام لائسنس معطل کردیےگئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکوجاری ایسے لائسنسز کو استثناحاصل رہےگا، غیر ممنوعہ اسلحہ پرعائدپابندی بھی فوری طورپرہٹادی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ممنوعہ بوراسلحہ لائسنس رکھنے والے اپنا اسلحہ غیرممنوعہ میں تبدیل کرالیں، ممنوعہ اسلحہ کو غیر ممنوعہ میں تبدیل کرانےکےلیے31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق نادرا کو فیس دےکر نئے غیر ممنوعہ لائسنس حاصل کیے جا سکتے ہیں،دوسرے آپشن میں ممنوعہ بوراسلحہ رکھنے والوں کو اپنا اسلحہ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔