ساہیوال(یس اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کی 50ویں سالگرہ منائی گئی اس مو قع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے نام ایک پیغام میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کے خون سے بنی ہے اس لئے پیپلز پارٹی کو ختم کر نے کی باتیں کر نے والے اہمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر (ن) لیگی حکومت سے تعان کیا تو اسے حکمرانوں نے غلط رنگ دیا پیپلز پارٹی کو بدنام کر کے حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا اور پاکستانی قوم کے اربوں ڈالر منی لانڈرنگ کر کے بیرون ملک پہنچا دئے بیٹوں کے کاروبار شروع کروا دئے اور عوام کو بد حالی کا شکار کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کو جمہوریت کے نام پر لٹنے نہیں دیں گے اور انشاء اللہ پیپلز پارٹی 2018کے انتخابات میں چاروں صوبوں سے ایک قوت بن کر ابھرے گی اور نواز شریف ٹولہ کو ان کی کر پشن لے ڈوبے گی۔اس مو قع پر 50ویں سالگرہ کا کیک ضلعی صدر زکی چو ہدری نے کاٹا اور کارکنوں کے جذبہ کو سراہا اور اعلان کیا کہ 5دسمبر کو پیپلز پارٹی کے کارکن اسلام آباد جوق در جوق جائیں گے اور پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو کا پیغام سن کر گھر گھر اور گلی گلی پہنچائیں گے۔