counter easy hit

اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

Property, beyond, assets, case, accused, Finance, Minister, Ishaq Dar, court, is, adjourned, till, monday

Property, beyond, assets, case, accused, Finance, Minister, Ishaq Dar

احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے اسحاق ڈار کو جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث کی عدم حاضری پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی ،ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈار چھٹی مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کی ہدایت کی روشنی میں نیب نے مزید 2 گواہان مسعود غنی اور عبدالرحمان گوندل کو پیش کیا، دونوں گواہان کا تعلق نجی بینک سے ہے تاہم اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث کی عدم حاضری کے باعث گواہان پر آج جرح نہ ہوسکی۔سحاق ڈار کے جونیئر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وکیل خواجہ حارث بیرون ملک ہیں اس لئے وہ پیش نہیں ہوسکتے جب کہ وہ ہدایت کر گئے ہیں کہ گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں۔

اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ خواجہ حارث واپس کب آئیں گے جس پر وکیل نے بتایا کہ وہ اگلے بدھ تک واپس آجائیں گے۔اس موقع پر جج محمد بشیر نے معاون وکیل مومنہ ایڈووکیٹ کو کہا کہ آج گواہان پر جرح کرلیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں جرح کرنے کی ہدایت نہیں ہے۔نیب کے پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ ملزم اسحاق ڈار کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیں وکیل خود حاضر ہوجائیں گے تاہم عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت پیر 23 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

عدالت نے نیب کی جانب سے پیش کئے گئے دونوں گواہان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس سے قبل گزشتہ سماعت پر اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے نجی بینک سے تعلق رکھنے والے نیب کے گواہ طارق جاوید پر جرح مکمل کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website