اسلام آباد (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں، ہر مسلمان اس پر احتجاج کرنے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ملین مارچ سے خطاب میں کہی۔ فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر میں مذہبی جماعتوں نے مظاہرے کیے۔ جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں ملین مارچ کیا۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں ملین مارچ کیا گیا۔ جس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حرمت رسول پرجان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں، فرانس کو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمعافی مانگنا ہوگی
فرانس نے جو جرم کیا معافی مانگنا ہوگی،جو ممالک اس جرم میں ملوث ہیں اور جہاں توہین رسالت کا ارتکاب ہوتا ہے ان کی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون سازی سے ہی مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کو روکا جاسکتا ہے، سیاسی جماعتیں پارلیمان میں اکٹھی ہوکر بین الاقوامی قانون سازی کریں،بین الاقوامی ماہرین سے رابطہ کیا ہے
جلد ڈرافٹ سامنے آجائے گا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت پریس کلب کے باہر گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ جس سےخطاب میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ فرانس میں مزید خاکے شائع کر نے کا اعلان کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں مسجد طوبیٰ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی اسد اللہ بھٹونے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوں کے خلاف اپنی پوزیشن واضح کرے۔