counter easy hit

وزیر اعظم کی موبائل پاور پلانٹس کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف نے گرمیوں میں بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیش کردہ موبائل پاور پلانٹس لگانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

Proposed review of the Directive of Prime Minister of mobile power plants

Proposed review of the Directive of Prime Minister of mobile power plants

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 24 اپریل کو ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ بجلی کی طلب اور رسد کا فرق بہت زیادہ ہے، ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ جیو نیوز کے نمائندے سیف الرحمان کے مطابق 24 اپریل کو وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے پیش کئے گئے شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانئے کے اعدادوشمار سے اختلاف کیا تھا۔

وزارت پانی وبجلی نے کہا تھا کہ شہروں میں 6 جبکہ دیہی علاقوں 8 میں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں 10 سے بارہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے جاری منصوبوں کو مکمل ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا،بجلی کی کمی پورا کرنے کے موبائل پاور پلانٹس کے آپشنز سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website