counter easy hit

کرپشن کے بعد چوری بھی ثابت: نوازشریف کے قریبی ساتھی کی بینک سے بڑی چوری پکڑی گئی، شریف خاندان منہ چھپانے لگا

Prosecution also stolen after corruption: Nawaz Sharif's close partner caught theft from the bank

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے نواز شریف کے قریبی عزیز کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے یہ حکم نجی بینک کی درخواست پر جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں کشمیر شوگر ملز مالکان کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، بینک کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کشمیر شوگر ملز مالکان نے بنک کو رہن شدہ 2 لاکھ 17 ہزار چینی کی بوریاں چوری کروا دی ہیں۔ کشمیر شوگر ملز مالکان شاہد شفیع سمیت دیگر کی جانب سے چوری کرائے گئے سٹاک کی مالیت اربوں روپے ہے۔بینک کے وکیل نے کہا قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا، ملز مالکان نے قرض کی ادائیگی سے بچنے کے لئے اربوں روپے مالیت کی چینی چوری کروا دی۔وکیل نے مزید بتایا متعلقہ پولیس کو ملزمان میاں جاوید شفیع، شاہد شفیع، زاہد شفیع، سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی۔ پولیس نے ملزموں کی اپوزیشن لیڈر سے عزیز داری اور بااثر ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا۔بینک کی جانب استدعا کی گئی کشمیر شوگر ملز مالکان کیخلاف بنک کا سٹاک چوری کروانے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ملزمان کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اندراج مقدمہ کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ملزموں نے بنک کا رہن شدہ سٹاک چوری کروایا، مقدمہ درج کروانا درخواست گزار بنک کا حق ہے۔دلائل کے بعد عدالت نے متعلقہ پولیس کو کشمیر شوگر ملز مالکان کیخلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے نواز شریف کے قریبی عزیز کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے یہ حکم نجی بینک کی درخواست پر جاری کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website