اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج پاناما کیس اختتام کے قریب ہے جب کہ امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، لگتا ہے آج جرح اوردلائل ختم ہو جائیں گے، ہو سکتا ہے آج ججز فیصلہ بھی سنا دیں جب کہ پاناما کیس فیصلے سے ایک خوشحال، مضبوط اور پرامن پاکستان جنم لے گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قانون کی نگاہ میں سب برابرہیں، تحریک انصاف کی لڑائی کیسی فرد واحد یا خاندان کے خلاف نہیں ہے بلکہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے قانون کی بالادستی کی لڑائی لڑی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نظام کے خلاف لڑ رہی ہے، ہمیں امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔