ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدوکون کی رہائشی 34 منزلہ عمارت میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کسی بھی بڑے نقصان سے لوگوں کو بچا لیا۔
بدھ کی دوپہر اچانک جنوبی ممبئی کے علاقے میں واقع 34 منزلہ عمارت پربھادیوی بے مونڈ ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اس پروجیکٹ میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا سمیت 90 گھرانے اور بستے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق دوپہر 2:10 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ پربھادیوی فلیٹس کی بالائی منزل سے شدید دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے جو ممکنہ طور پر آگ کا معلوم ہوتا ہے۔
آگ لگنے کے کچھ دیر بعد ہر طرف افرا تفری پھیل گئی اور عمارت میں بسنے والے جانے بچاتے ہوئے گھروں سے باہر نکلنے لگے، اسی دوران جب مداحوں کو خبر ہوئی کہ دپیکا کا گھر بھی اسی بلڈنگ میں ہے تو انہوں نے اداکارہ کی خیریت دریافت کی۔
وقوعہ کے دو گھنٹے بعد پدماوت کی ہیروئن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا خیریتی ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور گھر والے بالکل محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ لوگ فائر فائٹرز کے لیے دعا کریں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی جانیں محفوظ بنانے کی کوشش کررہے
حکام نے دوسرے درجے کی آتشزدگی پر تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پایا، ریسکیو آپریشن میں پولیس ، فلاحی اداروں کے رضا کاروں نے حصہ لیا۔