اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ہری پورکے بیباک صحافی سہیل آحمد قتل کیخلاف اسلام آباد انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل کی صحافی برداری سراپا احتجاج۔ شہید صحافی سہیل ک قاتلوں کو فل فور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سردار ممتاز انقلابی۔ انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل صحافیوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ راجہ زائد آذاد۔ شہید صحافی سہیل احمد دیگر شہید صحافیوں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کو فل فور یقینی بنایا جائے۔ اسدحیدری تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل اسلام آباد پریس کلب روات کی صحافی برداری نے اپنے شہید صحافی بھائی سہیل احمدکے ظالمانہ قتل ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف گذشتہ روز روات میڈیا آفس سے احتجاجی ریلی نکالی گئ ریلی میں مرکزی صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل سردار ممتاز انقلابی ، راجہ زائد آذاد چیئرمین یوتھ ونگ۔ سنیئر صحافی راجہ ساجد جنجوعہ پنڈی یونین آف جرنلسٹ کے سنیئر رہنماء آصف شاہ ، راجہ طاہر۔ کینٹ پریس کلب راولپنڈی انچارج گورننگ باڈی شوکت علی۔ واصف علی یار وائس چیئرمین پریس کلب صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ اسلام آباد اسد حیدری ،پولیس پراگرس رپورٹ سے نعیم بدر،مہتاب علی جنرل سکریٹری انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل اسلام آباد نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے شہید سہیل احمد۔ ذیشان بٹ بخشیں عباسی دیگر تمام شہید صحافیوں کوان کی خدمات اور قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل قربانیوں اور شہادتوں کے باوجود پاکستان میں سچ کا سفر جاری ہے
نہ تو ہم نے سچ پر سودے بازی کی اور نہ کبھی کریں گے،آزادی صحافت اور اصولوں کیلئے قربانی دینے والے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،حکومت تمام شہید صحافیوں اور ایک ملکی نیوز ایجنسی اپنے شہید صحافیوں کے لواحقین کو معاوضے کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔