counter easy hit

پیرس، مسجد قبا ویلیئر لابیل میں نماز جمعہ کے بعد معروف سماجی راہنمائوں چوہدری لیاقت شیر سمائیلہ اورمرزا خالد بشیر کے زیراہتما کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر آور منایا گیا،’کشمیر بنے گا پاکستان’ کے نعرے 

پیرس، مسجد قبا ویلیئر لابیل میں نماز جمعہ کے بعد معروف سماجی راہنمائوں چوہدری لیاقت شیر سمائیلہ اورمرزا خالد بشیر کے زیراہتما کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر آور منایا گیا،’کشمیر بنے گا پاکستان’ کے نعرے
پیرس؍اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے سرگرم راہنمائوں چوہدری لیاقت شیر سمائیلہ اور مرزا خالد بشیر کے زیراہتمام جامع مسجد قبا میں بعد نماز جمعہ ‘کشمیر آور’ بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

کشمیر آور پاکستان میں نماز جمعہ سے پہلے لیکن پیرس میں مسجد قبا میں علمائے کرام اور پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کیلئے جامع مسجد قبا ویلیئر لابیل میں نماز جمعہ کے فوراً بعد منایا گیا، علمائے کرام اور ممتاز سیاسی وسماجی راہنمائوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین اورعلمائے کرام نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ہر حد تک جائیں گے۔ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام یک جان دوقالب ہیں ۔ کشمیر کے بزرگوں بیٹیوں اور بہنوں اوربھائیوں کو کبھی بھی تنہا کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

اس موقع پر پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کے سرکردہ راہنما شریک تھے اور بھرپور انداز میں مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ اس سے پہلے نماز جمعہ کے اجتماع  میں بھی کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اسکے بعد نماز جمعہ کے شرکا نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں متحد ہو کر مظاہرہ کیا ۔

شرکا نے منتظمین چوہدری لیاقت شیر سمائیلہ اور مرزا خالد بشیر کو عظیم الشان مظاہرے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کے اجتماعات کشمیری بھائیوں کیساتھ ہماری یکجہتی کا اظہار اورامت مسلمہ کی بیداری کی علامت ہیں ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website