پیرس، جامع مسجد قبا ویلیئر لابیل میں نماز جمعہ کے بعد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجتہی کیلئے مظاہرہ اور اجتماعی دعا کا اہتمام
پیرس(سپیشل رپورٹ) پیرس کی معروف جامع مسجد قبا ویلیئر لابیل میں نماز جمعہ کے بعد کشمیر آور منائے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جامع مسجد انتظامیہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے اجتماع میں شرکائ کو مظلوم کشمیروں پر غاصب بھارت کے مظالم کیخلاف آگاہی فراہم کی جائے گی اور تمام مسلمان نماز جمعہ ادا کریں گے اور اس کے بعد مشترکہ طور پر کشمیر آور منا کر دنیا کو پیغام دیں گے کہ ہماری مساجد ہمارا مرکز ہیں اورعلمائے کرام تمام اسلام دشمن صیہونی اورطاغوتی طاقتوں کیخلاف ہمارے بہترین راہنما ہیں ۔