counter easy hit

خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، واپڈا ہاؤس نذر آتش

مالاکنڈ / پشاور: خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آئے لوگوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مالاکنڈ میں مشتعل افراد نے واپڈا ہاؤس کو ہی آٓگ لگا دی۔

Protest against loadshedding in KPK, to burn Wapda House

Protest against loadshedding in KPK, to burn Wapda House

خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سراپا احتجاج ہیں، صوبے کے مختلف علاقوں میں پر تشدد احتجاج جاری ہے۔ مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کرلیا۔ لوگوں نے دفتر میں گھس کر ریکارڈ اور دیگر سامان کو آگ لگانے کے بعد عمارت کو بھی نذر آتش کردیا۔ صورت حال قابو سے باہر ہونے پر لیویز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔

چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے دوران تنگی روڈ  کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ واپڈا آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ پشاور میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی قیادت میں رنگ روڈ پر بڑی تعداد میں مظاہرین نے پتھر، اینٹیں اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی تاہم پیسکو کی یقین دہانی کے بعد لوگ منتشر ہوگئے۔ دوسری جانب پیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  جن علاقوں کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں وہاں 88 فیصد خسارے کا سامنا ہے اور وہاں  18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے بجائے معاملات مذاکرات سے بھی حل ہو سکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website