counter easy hit

پشاورمیں لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج، پی ٹی آئی کارکن واپڈا ہاؤس میں گھس گئے

پشاور: طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکن واپڈا ہاؤس میں گھس گئے۔

Protest against loadshedding in Peshawar, PTI workers stormed the WAPDA House

Protest against loadshedding in Peshawar, PTI workers stormed the WAPDA House

تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی سربراہی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا دے دیا۔ واپڈا کےعملے نے حفاظتی انتظامات کے تحت مرکزی دروازہ بند کیا تومظاہرین زبردستی گھس آئے ہیں۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام سے ٹیکسز وصول کرتی ہے لیکن سہولیات نہیں دے رہی، پیسکومیں امیرمقام اورمولانا فضل الرحمان کی مرضی چلتی ہے، وہ خیبرپختونخوا کی عوام کا شکرادا کرتی ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کی اپیل پر احتجاج میں شریک ہوگئے ہیں۔ ہمارے عوام محنت مزدوری کرتے ہیں، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کارخانے بند اور لوگ بے روزگارہوگئے ہیں، واپڈا کے لوگ خود تومفت بجلی اجلاس کرتے ہیں اورواجبات عوام کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے، عوام اووربلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ کے خاتمے تک دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب ترجمان پیسکوکا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں خسارہ 70 سے 100 فیصد ہے، جھنڈوخیل میں کنڈوں کی وجہ سے خسارہ 80 فیصد ہے، اگر لوگ میٹر لگوائیں تو ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کی جاسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website