تھر کول ایریا میں گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکینوں کا مسلسل تین مہینے سےاحتجاج جاری ہے۔
Protest against the construction of Goran Dam in thar coal Area
تھر میں زہریلے پانی کے اخراج کے لئے بنائے جانے والے ڈیم کی تعمیر کے خلاف گاؤں گورانو اور دیگر دیہات کے مکینوں کےاسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کو 100 دن ہوگئے ہیں ۔مظاہرین میں خواتین اور بچے شامل ہیںجنہوں نے بیس اکتوبر سے مسلسل دن رات احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے نام پر نجی کمپنی نے انہیں اپنے گھروں اور زرعی اراضی سے جبری بے دخل کر دیا ہے۔دوسری جانب کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ وہ متاثرین کو قواعد و ضوابط کے مطابق ادائیگیاں کرنے کو تیار ہیں۔