counter easy hit

احتجاج احتجاج احتجاج احتجاج، اے ٹی وی کے سینئر رپورٹر فیصل شہزاد کو زدو کوب اور دھمکیوں کیخلاف ٹریفک پولیس کیخلاف کل پی ایف یو جے کے زیر اہتمام جڑواں شہروں کے صحافی احتجاجی مظاہرہ کریں گے

اسلام آباد(یس اردو نیوز، اصغر علی مبارک) راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور) نے اے ٹی وی کے سینئر رپورٹر فیصل شہزاد ساھی کو زودوکوب کئے جانے اور دھمکیاں دینےپر اسلام آبادٹریفک پولیس کے خلاف یکم مارچ(جمعرات) کو سہہ پہر چار بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاھرے کا اعلان کیا ھے۔صحافیوں کو مظاھرے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ھے۔ فیصل شہزاد ساھی بدھ کو گھر سے دفتر جا رھے تھے کہ پولیس کے ھاتھوں ایک ڈمپر ڈرائیور کو لہولہان دیکھ کر انہوں نے کوریج شروع کر دی جس پر انسپکٹر فاروق امجد اپنے دو ساتھیوں کے ھمراہ فیصل شہزاد پر ٹوٹ پڑا۔ صدر آر آئئ یو جے(دستور) مظہر اقبال اور جنرل سیکرٹری خاور نواز راجہ سمیت یونین کے تمام عہدیداران نے پولیس گردی کی شدید مذمت کی ھے۔

41