جرمنی میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گاڑیاں جلا ڈالیں، شاپنگ مال لوٹ لیے اور توڑ پھوڑ کی۔ جھڑپوں میں 2 سو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 83 مظاہرین گرفتار کیے گئے۔
جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر احتجاج اور پر تشدد مظاہرےکے بعد ہیمبرگ خانہ جنگی کاشکارشہر کامنظرپیش کرنےلگا۔ دو روز جاری رہنےوالے احتجاج میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جنہیں منتشر کرنے کےلیے پولیس نے بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا ۔ سنگین صورت حال کے پیش نظر شہر میں پندرہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ جرمنی بھر سے مزید نفری بھی طلب کی گئی ۔ مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران 200کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 70 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مظاہرین نے پتھروں غلیل اور بوتلوں کا استعمال کیا، احتجاج کے دوران کئی اسٹورز میں لوٹ مار بھی کی گئی۔