چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ اسلام آباد بند کرنے کے لیے احتجاج کی تاریخ میں ایک دو روز کا ردو بدل ہوسکتا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ ان کا نواز شریف سے صرف ایک ہی سوال ہے ۔ اگر نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو جواب کیوں نہیں دیتے،اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے۔
عمران خان نے واضح کیا کہ جمہوری اداروں سے انصاف نہ ملے تو سڑکوں پر آنےکےسوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔اسلام آباد جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کل کردیا جائے گا ۔