counter easy hit

کشمیر کونسل یورپ کا 26 جنوری یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Protest Demo 26 Jan 17 – Indian Embassy Brussels

Protest Demo 26 Jan 17 – Indian Embassy Brussels

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام 26جنوری بروز جمعرات بھارت کے یوم جمہوریہ (یوم سیاہ) کے موقع پر برسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسیدنے کی۔اس دوران ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارت خانے کے عہدیداروں کو پیش کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔

یاداشت میں یہ بھی کہاگیاہے کہ بھارتی حکومت شہیدمقبول بٹ اور شہیدافضل گرو کے اجساد خاکی کو ان کے لواحقین کے حوالے کرے۔ مظاہرے میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پرکشمیریوں کے حق میں اوربھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

مقررین میں کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید، سینئررہنماء سردار صدیق، کشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدرچوہدری خالد جوشی، ممتازعالم دین سید حسنات شاہ بخاری، افتخاراحمد (پابلو)، اطہربلتی، مسلم لیگ ن بلجیم کے صدر چوہدری پرویز اور پی پی پی کے حاجی وسیم اخترشامل تھے۔ ان کے علاوہ پی پی پی کے ، ملک اجمل، چوہدری جاوید،ملک اخلاق، حاجی خالد محمود، مرزاشبیر(جے کے ایل ایف)، پی ٹی آئی شکیل گوہر، میاں شعیب، شمیم زیدی، سید ناصرشاہ، زاہد شاہ، صادق شاہ، عامرنعیم سنی، شاہد فاروقی، راجہ جبارخان اور محمد ندیم بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔

اپنے خطاب میں علی رضاسید نے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکاجائے اور کشمیریوں کا ان کاحق دیاجائے۔یادرہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کو کشمیری ہرسال یوم سیاہ کے طورپرمناتے ہیں۔علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہیں۔ ان پرناانصافیاں ختم ہونی چاہیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ کشمیرمیں امن ہوگاتوپورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردارنہیں ہوگی۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

انھوں نے کہاکہ سارا جنوبی ایشیاء اور پوری عالمی برادری یہ جانتی ہے کہ انسانی حقوق کشمیریوں کا ایک خواب ہے اور کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت پر کبھی بھی سودابازی نہیں کرے گی۔انھوں نے کہاکہ ہم نے کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں اپنی مہم چلارکھی ہے اور ہرقیمت پر یہ مہم جاری رہے گی۔مظاہرے کے شرکاء نے بتایاکہ بھار ت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرمظاہرے کامقصد یہ ہے کہ ہم بھارت کی ریاست اوروہاں کی حکومت کو یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ اگرلوگ بندوق کی نوک کے نیچے زندگی بسرکررہے ہوں تو اس طرح کسی بھی جمہوریت کو فروغ نہیں ملتا۔

اگرجمہوریت کا تعلق افراد کے حقوق اور آزادی سے ہے تو پھر ہم بھارت کو باور کراناچاہتے ہیں کہ ایک قوم اپنے حق آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔ وہ اپنے مستقبل کا آزادماحول میں فیصلہ کرناچاہتی ہے۔ افسو س سے کہناپڑتاہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن وہ کشمیریوں کے حقوق دبارہاہے اور مقبوضہ وادی میں بے گناہ لوگوں کوقتل کررہاہے۔ اگر جمہوریت کا تعلق انصاف سے ہے تو پھر مجھے کہنے کا حق حاصل ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو گذشتہ سات عشروں سے انصاف نہیں مل رہا۔ انھیں بھارت کی عدالتوں سے کوئی امید نہیں۔

روزانہ کی بنیادوں پر ریاستی ادارے انھیں کچلنے پر لگے ہوئے ہیں، پچھلے سال بڑی تعدادمیں لوگ شہید ہوئے اور پیلٹ گن سے بے شمار لوگ اپنی آنکھوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ وادی میں بھارتی پولیس اور سیکورٹی فورسزکشمیریوں کی حفاظت کے لیے نہیں بلکہ یہ ادارے انھیں قتل کررہے ہیں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تشدد، خوف و ہراس اور خواتین کی عصمت دری معمول بن چکاہے۔

وادی کشمیر میں ڈروخوف پایاجاتاہے۔ فوجی بزرگ شہریوں اوردیگر باعزت اور شریف افرادکی عتک کرنے سے بھی گریزنہیں کرتے۔مظاہرے کے شرکاء نے کہاکہ ہم مسئلہ کشمیرخاص طورپر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website