کراچی (یس ڈیسک) متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہے لیکن جہاں جس جماعت کا مینڈیٹ ہے وہاں سے احتجاج شروع ہو تو بہتر ہے۔
معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا عمران خان کے احتجاج کے بارے میں کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں بالغ نظری کی ضرورت ہے،عمران خان کراچی میں اپنا شوق پورا کرلیں، لیکن اگر وہ یہ سلسلہ اس شہر سے شروع کرتےجہاں انکا مینڈیٹ ہے تو اچھا ہوتا۔
ادھر نائن زیرو پر پیپلز پارٹی کی صوبائی گورننس کے خلاف ایم کیو ایم شدید سیخ پا نظر آئی، رابطہ کمیٹی نے پولیس ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود نوکری سے محروم نوجوانوں کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ہر بیان میں میرٹ کا راگ الاپتے ہیں، لیکن حکومت متحدہ اور مہاجر دشمنی میں اتنی آگے بڑھ گئی ہے کہ بری حکمرانی کی ساری حدیں عبور ،اور پولیس میں چور اور ڈاکووں کی کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔
متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں لیکن وڈیرانہ سوچ اسکی راہ میں رکاوٹ ہے،تمام محکموں میں اربوں کا گھپلا ہو رہا ہے، عوام جانا چاہتے ہیں کہ یہ پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے۔